بھٹکل:23؍نومبر (ایس او نیوز)محکمہ خواتین و اطفال فلاح وبہبودی کی جانب سے منڈلی گرام پنچایت حدود میں آنے والے آنگن واڑی مراکز کی طرف سے تعلقہ کے چوتھنی کدرے بیرپا مندر ہال میں مشترکہ طورپر یوم اطفال منایاگیا۔
پروگرام کا افتتاح کرنےکے بعد رکن اسمبلی سنیل نائک نے کہاکہ یوم اطفال جیسے پروگراموں کے ذریعے بچوں کی مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مددملتی ہے۔ بچوں کی ہمہ جہت شخصیت کی تعمیر کے لئے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں ممد و معاون ہوتی ہیں، قابلیت اور صلاحیت میں کوئی تفریق نہیں ہوتی ہے، کتابی علم کے ساتھ بچوں کے اخلاق کی طرف بھی توجہ دینے کی انہوں نے آنگن واڑی کارکنوں سے اپیل کی۔ گرام پنچایت کی صدر ناگرتنا موگیر نے پروگرام کی صدارت کی۔ ممبر شیوانی شانتارام نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔ ڈائس پر تعلقہ پنچایت نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا ، گووند موگیر، لوکیش آچاری سمیت کئی لوگ موجود تھے۔
پروگرام میں آنگن واڑی بچے ساہتیہ وسنت دیواڑیگا، نندن شری دھر نائک وغیرہ ملک کے مہان مجاہدین آزادی کے بھیس میں رول اداکیا۔بال وکاس سمیتی کی صدر دیپا موہن دیواڑیگا موجود تھیں۔ سی ڈی پی اؤ سوشیلا موگیر نے افتتاحی کلمات پیش کئے تو آنگن واڑی ملازمہ ہیما بھٹرو ہتلونے استقبال کیا۔ پدما ہوسمنے نے شکریہ اداکیا۔